جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سندھ اسمبلی ، نجی ٹی وی کا اینکر ساتھی سمیت اسلحہ لےکر اجلاس میں پہنچ گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو ساتھی سمیت اسلحہ لے کر ایوان میں پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔وزیرداخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ساﺅتھ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کا اینکراقرارالحسن اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت سندھ اسمبلی میں لے گیا ، ارکان اسمبلی کے مطابق جب سیکورٹی اہلکاروں نے اینکر کے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی تو اقرارالحسن نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہاکہ اس کو میری ضمانت پر ایوان میں آنے دیاجائے۔جس پر دونوں ایوان میں پہنچ گئے اور ایوان میں پہنچ کراسلحہ ظاہر کردیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی سے کہا کہ یہ ہے آپ کی سکیورٹی میں بلا روک ٹوک ایوان میں اسلحہ لے کر داخل ہوگیا ہوں اور اسلحہ اسپیکر کے حوالے کردیا ۔ اسلحہ برآمد ہونے پر وزیر داخلہ سندھ نے بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے اسلحہ بردار شخص اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ سیکورٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائےگی ۔ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اسلحہ برآمدگی کے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ واقعے کے بعد رینجرز اہلکار بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ڈی آئی جی ساﺅتھ منیراحمد شیخ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ تحقیقات کرےگی کہ آیا سندھ اسمبلی کے عملے میں سے کوئی شخص اس کارروائی میں شریک تو نہیں ہے اور جو بھی اس معاملے میں شریک ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…