کوٹلی(نیوز ڈیسک)آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ آج30اپریل کوکوٹلی کی سرزمین پرچیئرمین بلاول بھٹوکے تاریخی استقبال اورانقلابی خطاب سے رجعت پسندسیاسی قوتوں کابوریابسترگول ہوجائے گابلاول کے خطاب سے شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹوکی یادتازہ ہوجائیگی بلاول آزادکشمیرکے دیگراضلاع میں بھی جلسوں سے خطاب کرینگے نوجوانوں کاقافلہ نوجوان قیادت بلاول بھٹوکے ساتھ چل پڑاہے ن لیگ کی سیاست پانامہ لیکس کے نظرہوگئی ہے وفاقی وزراء کی بدتمیزی کاجواب نہیں دینگے جمہوریت، آزادی اورانقلاب کابلاول کی پارٹی نے آزادکشمیرمیں نوجوانوں کے لیے یونیورسٹیز،میڈیکل کالجزقائم کئے کشمیرکی آزادی ہماری منزل ہے حریت پسندعوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہونگے وفاقی وزیرامورکشمیرذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں ہم پرکرپشن کے الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیںآج عالمی ادارے ان لوگوں پرکرپشن ثابت کررہے ہیں ہمارادامن صاف ہے ہم نے خطہ کے اندرادارے قائم کئے روڈزکانیٹ ورک بچھایاآصف زراری پرجنرل پرویزمشرف اورنوازشریف کی حکومتیں کرپشن نہ ثابت کرسکیں صرف انتقام کانشانہ بنایاگیاہماری قیادت کاہردورمیں میڈیاٹرائل کیاگیاالزامات لگائے گئے ن لیگ ہویاکوئی اورقوت ہم پرکرپشن ثابت نہ کرسکی کرپشن کاہتھیارپیپلزپارٹی قیادت کے خلاف بطورپروپیگنڈہ استعمال کیاگیاوفاقی وزراء کوآزادکشمیرمیں ن لیگ کی شکست نظرآرہی ہے اس لیے وہ اوٹ پٹانگ بیان بازی کررہے ہیںآزادکشمیرکی عوام غیرت مندہیں وہ وفاقی وزراء کی باتوں میں نہیںآئینگے آنے والے انتخابات میںآزادکشمیرکے عوام پی پی کے حق میں پھرفیصلہ صادرکرینگے آزادکشمیرمیں موجودہ پانچ سال کے عرصہ میں پیپلزپارٹی نے پارٹی منشورکے مطابق عوامی امنگوں کاخیال رکھتے ہوئے نوجوانوں کوروزگاردیاہائیڈرل کے منصوبوں کاآغازکیا اورعوامی امنگوں کے مطابق آزادکشمیرکوویلفیئرسٹیٹ بنانے کے لیے اقدامات کیے ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین بلاول بھٹوکے جلسہ کوٹلی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہونے والے تاریخی جلسہ کے حوالہ سے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پروزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی،وزیرخوراک جاویدبڈھانوی،پولیٹکل کوآردنیٹرنصیرراٹھور،ایڈمنسٹریٹرزقیوم قمر،الیاس چوہدری،الطاف گلہاروی،مطلوب حیدری،جنرل سیکرٹری پی پی پی میرپورڈویژن محمدعلی راٹھور،آفتاب انجم ودیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے دوروں نے پی پی پی کومزیدمضبوط اوربڑی قوت بنادیاہے پاکستان سمیت آزادکشمیرمیں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے بلاول بھٹوکی ایک جھلک دیکھنے کوبچے،بوڑھے،جوان،خواتین سب بے قرارہیں بلاول بھٹوکی کشمیرمیںآمدکے ساتھ ہی پی پی پی مخالف سیاسی جماعتیں دفن ہوجائینگی بلاول بھٹوبی بی شہیدکی نشانی ہیں اوران کے اندربی بی شہیدجیسی جرات وہمت ہے بلاول بھٹونے ساراکشمیرلینے کی بات کرکے بھارتی ایوانوں کوہلاکررکھ دیاہے شہیدذوالفقارعلی بھٹونے کہاتھاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہزاروں سال تک جنگ لڑینگے بلاول بھٹوبھی کشمیریوں سے خاص محبت کرتے ہیں اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کی تڑپ رکھتے ہیں بلاول بھٹوکاتاریخ سازاستقبال کرینگے بلاول بھٹوکے نانااورنانی نے بھی کوٹلی میں جلسہ سے خطاب کیاتھااب شہیدبھٹووبیگم نصرت بھٹوکانواسہ اورشہیدرانی بے نظیربھٹوکااکلوتا بیٹاکوٹلی کی سرزمین پرتشریف لارہاہے زندہ دلان کوٹلی چیئرمین بلاول بھٹوکاتاریخی استقبال کرکے ثابت کردینگے کہ ضلع کوٹلی پیپلزپارٹی کاحقیقی لاڑکانہ اوربھٹوزکے چاہنے والوں کاضلع ہے بلاول بھٹوکا30اپریل کاآزادکشمیرکی سیاست کارخ بدل دے گابلاول کے ناناشہیدبھٹونے کشمیرکی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑنے کااعلان کیاجبکہ بلاول کی عظیم ماں شہیدرانی بے نظیربھٹونے کشمیریوں کواوآئی سی کے اندرنمائندگی دلوائی قومی کشمیرکمیٹی بنائی بلاول بھٹوکوٹلی سپورٹس سٹیڈیم میں ایک بارپھربھارت اوردیگررجعت پسندقوتوں کوللکاریں گے انہوں نے کہاکہ پی پی پی جیالے ضلع کوٹلی کے ہرگھرسے نکلیں کیونکہ شہیدبھٹونے کہاتھاکہ ہرگھرسے بھٹونکلے گاتم کتنے بھٹوماروگے بلاول بھٹوکے جلسہ عام میں مزدور،کسان،طالب علم،وکلاء اورخواتین کثیرتعدادمیں شرکت کرینگی بلاول بھٹوکے جلسہ سے آزادکشمیرکے عوام دشمن قوتوں کاسیاسی جنازہ اٹھ جائے گا بلاول بھٹونے مختصرعرصہ میں سیاست کے اندراپنانام پیداکرلیاہے آنے والے دنوں میں بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلزپارٹی بڑی قوت بن کرابھرے گی بلاول بھٹوایک انقلابی،جمہوری، روشن خیال اورترقی پسندرہنماہیں آنے والاکل بلاول بھٹوکاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے چیئرمین بھٹوشہیدسے لے کرمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدآصف علی زرداری اوراب چیئرمین بلاول بھٹوتک ملک وجمہوریت کی خدمت کی پی پی پوری قوت کے ساتھ آزادکشمیرکے انتخابات میں حصہ لینگے ہم پیپلزپارٹی کے جیالے ہیں تیس اپریل کوجیالوں کاجلسہ ہوگااوردنیادیکھے گی کہ کوٹلی کے سپورٹس سٹیڈیم میں دمادم بھٹوقلندرہوگاجئے بھٹوکے نعروں کی گونج سن کرہمارے سیاسی مخالفین میدان چھوڑکربھاگ جائیں گے ضلع کوٹلی کاہرجمہوریت ،آزادی وترقی پسندشہری بلاول بھٹوکے جلسہ میں بھرپورشرکت کریگا۔