کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ چھوڑکرپیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رکن سندھ اسمبلی پونجومل بھیل نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے اقلیتوںکے بارے میں جوموقف سامنے آیااس سے وہ متاثرہوکرپی پی میںشامل ہوئے ہیںجمعرات کی شامل پیپلزپارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ وہ غیرمشروط طورپرپیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیںانہیں کسی بھی عہدے کالالچ نہیں ہے جب ایم کیوایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی بات کی گئی تواس وقت ان کادل ٹوٹ گیااوراسی وقت انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاتھااور مناسب وقت پرپارٹی چھوڑدی انہوںنے کہاکہ سندھ اسمبلی کی رکنیت ایم کیوایم کی امانت تھی جس سے وہ مستعفی ہو نے کی درخواست ایم کیوایم کو بھجوادی ہے اب ان کاجینا مرناپاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔