جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان نے آئی ایس ایف ازسر نو بحال کر دی گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی قیادت کا چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں آئی ایس ایف کی تحلیل کے معاملے پر بحث و مباحثہ ہوا اور تمام مرکزی و صوبائی قیادت سے رائے لی گئی اور بعدازاں آئی ایس ایف ازسر نو بحال کر دی گئی ۔اس اجلاس میں آئی ایس ایف کے سینئر رہنماﺅں چوہدری ارسلان ، گلریز اقبال ، وقاص افتخار ، میر نوید مینگل، وقار مشتاق طور ، ایمل خان کاکڑاور چوہدری ذوالقرنین کے علاوہ تمام ضلعی قیادت نے شرکت کی ۔عہدیداران کا کہنہ تھا کہ طلباءپی ٹی آئی کی اصل طاقت ہیں اور پارٹی کے پروان چڑھنے کا ذریعہ ہیں ۔ آئی ایس ایف کو تحلیل کرنے کا مطلب پی ٹی آئی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مترادف ہے۔آئی ایس ایف اس ملک کے پریشان حال اور پڑھے لکھے مایوس نوجوانان کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ نیا پاکستان بنانے کی جد وجہد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اُن سے یہ پلیٹ فارم چھیننا ناانصافی ہے ۔طلباءکے جذبات نے موثر کردار ادا کیا جن کی روشنی میں چیئرمین عمران خان نے آئی ایس ایف کو بحال کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…