لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عبدالعلیم خان کو چئیرمین سیکرٹریٹ لاہور کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا ہے اس امر کا اعلان انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالعلیم خان چےئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی معاملات دیکھیں گے اور پنجاب کے سیاسی امور کے حوالے سے عمران خان و دیگر رہنماؤں سے پارٹی کی مشاورت کریں گے ۔