جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عوام کیلئے خوشخبری، نئی پولیس سروس شروع کرنے کا اعلان

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاولپور میں امن عامہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب خصوصاً بہاولپور ڈویژن میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بہاولپور کیلئے ڈولفن پولیس سروس شروع کرنے اور ملتان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے اجراء کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور ڈولفن فورس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ڈولفن پولیس فورس کو بتدریج صوبے کے تمام بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں سیف سٹی پراجیکٹ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری لانے کیلئے 200 سے زائد تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنائے جائیں گے جبکہ فرانزک سائنس لیب کے سیٹلائٹ سنٹر مرحلہ وار ڈویژن اور ضلع کی سطح تک لائے جائیں گے۔ پولیس کو ہر صورت عوام کی توقعا ت پر پورا اترنا ہوگا۔ کرپشن کو پہلے برداشت کیا، نہ آئندہ کروں گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت مقدم ہے۔ امن عامہ کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ لاؤڈسپیکر پر پابندی کی خلاف ورزی ، نفرت انگیز مواد کی تقسیم و اشاعت اور اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہیں۔پولیس قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کا سختی سے قلع قمع کرے۔انٹیلی جنس کی بنیادپر آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ جرائم کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ وزیر اعلی نے سٹیزن پولیس لائزان کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کمیٹیوں کو فعال کرنے سے امن عامہ کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں موجود پولیس و انتظامی افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک کے آپ پر بہت احسانات ہیں، آپ نے ان احسانات کو چکانا ہے۔آپ کے پاس اس فرض سے پہلوتہی کرنے کی کوئی گنجاش نہیں۔اس ملک نے آپ کو سب کچھ دیا ہے اور یہی وقت دھرتی کا قرض اتارنے کا ہے۔ آپ سب کو احساس ذمہ داری سے فرائض سرانجام دینا ہیں۔قانون کی عملداری اور انصاف کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مظلوم کی دادرسی اور ظالم کا ہاتھ روکنا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوامی نمائندوں کے ساتھ ماہانہ اجلاس کے انعقاد میں کوئی کوتاہی کی گئی تو سختی سے نمٹوں گا۔ وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، انسپکٹر جنرل پولیس ، آرپی او بہاولپور اوراضلاع کے ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، چیف سیکرٹری او رمتعلقہ حکام ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز ویڈیولنک کے ذریعے میانوالی سے اجلاس میں شریک ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…