راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔
ذرائع مطابق مصطفیٰ کمال نے شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ تفصیلی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر شیخ رشید نے انہیں جواب دیا کہ آپ کسی بھی وقت ملاقات کر سکتے ہیں۔ ٹیلی فونک بات چیت میں شیخ رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے مجھ سے ٹٰلیفونک بات چیت میں کہا کہ آپ سے ملنا چاہتا ہوں، آپ سے دل کی باتیں کرنی ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال کو کہا کہ کسی بھی وقت ملاقات کر سکتے ہیں۔ لال حویلی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
اپوزیشن کی قیادت کے بعد ایک اور بڑ ی سیا سی شخصیت نے لا ل حو یلی آنے کی خواہش کر دی
28
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں