اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹیکس چوری کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین اپنے دفاع کیلئے میدان میں آ گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے پا س تمام ثبو ت مو جود دہے میڈ یا کو دیکھاتے ہو ئے وزیراعظم کو چیلنج بھی دے ڈالا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نے اپنا تمام ٹیکس ریکارڈ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ جہانگیر ترین نے وزیر اعظم نواز شریف کوبھی مالی دستاویزات منظر عام پر لانے کیلئے ایک ہفتے کا چیلنج دے دیا۔جہانگیر ترین نے میڈیا کے سامنے فائل دکھا کر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوئے کہا اگرآپ کے پاس یہ ریکارڈ ہے تو قوم کے سامنے لائیں۔
جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو چیلنج کیا کہ یہ ریکارڈ چوبیس گھنٹے میں لے آئیں ۔ چلیں 48 گھنٹے میں لے آئیں۔ چلو یار ہم آپ کو اور میعاد دیتے ہیں۔ ایک ہفتے میں لے آئیں۔ اگر نہیں لائے تو قوم سمجھے گی کہ آپ قصوروار ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئے ان کا نام استعمال کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس میں موجود میڈیا سیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹٰی میں اختلافات کی بھی تردید کی۔
جہا نگیر ترین نے نواز شریف کو ایک ہفتے کا چیلنج کر دیا!یہ کام کر یں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔
28
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں