اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا اورخشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ بروقت مکمل کرلیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، دادو45، شہید بینظیر آباد،سکھر ،موہنجوداڈو، لسبیلا، پڈعیدن 44، لاڑکانہ ، سبی ، مٹھی ، بہاولنگر میں 43ڈگری سینٹی ¾لاہو ر میں کم سے کم درجہ حرارت 23، کراچی 25، پشاور 18، کوئٹہ 11، اسلام آباد 15اور گلگت میں 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔