نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کی بنیادی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شر ح سود کو برقرار رکھنے کو قراردیا جارہاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا اورمستقبل کی خریداری کیلئے معاہدے 1246.65ڈالر فی اونس میں طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوراورمستقبل کی خریداری کیلئے معاہدے 1248.21ڈالر فی اونس میں طے پائے۔سنگاپورمیں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد اضافہ ہوا اوراورمستقبل کی خریداری کیلئے سودے 1246.20ڈالر فی اونس میں طے پائے۔