پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں بھائی کا بہن کے ساتھ لوگوں کے سامنے ایسا اقدام کہ انسانیت دم توڑ گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک ) کراچی میں سفاک بھائی نے بہن کو بے دردی سے قتل کردیا ، زخموں سے چور سترہ سالہ سمیرا ڈیڑھ گھنٹے تک تڑپتی رہی اور بھائی بے حسی کے ساتھ پاس بیٹھا موبائل فون سے کھیلتا رہا۔ مومن آباد کراچی میں انسانیت سسکتی رہ گئی ، بھائی حیات نے بہن سے زندگی چھین لی ، لوگ تماشا دیکھتے رہے ، فوٹیج بناتے رہے لیکن کسی نے مدد کو پکارتی سمیرا کی جان نہ بچائی۔زخموں سے چور درد سے تڑپتی مدد کو پکارتی یہ سترہ سالہ سمیرا ہے جسے کسی اور نے نہیں اسی کے سفاک بھائی نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور اس کے چہرہ کو ڈھانپ کر پاس بیٹھ کر بے حسی سے موبائل فون سے کھیلنے لگا۔ سمیرا ڈیڑھ گھنٹے تک تڑپتی رہی ، ایڑیاں رگڑتی رہی ، شاید بڑے بھائی کو رحم آجائے ، کوئی محلے دار ہی اس کو ہسپتال پہنچا دے۔کوئی حساس دل ریسکیو یا پولیس کو ہی اطلاع دے ، لیکن تڑپتی ہوئی سمیرا کی چیخیں کسی نے نہ سنی۔ بھائی کا خون تو سفید ہو ہی گیا تھا ، وہاں موجود لوگ بھی تماشا دیکھتے رہے ، نہ کسی نے ظالم کا ہاتھ روکا اور نہ کسی نے مظلوم کی مدد کی۔ بس اپنے موبائل فون سے فوٹیج بناتے رہے اور سمیرا کو بے چارگی کے ساتھ موت کی وادی میں اترتا دیکھتے رہے۔بے حس معاشرے کی اس تصویر میں یہ چند بچے ہیں جن میں آنکھوں میں آنسو ، چہرے پر خوف اور بے بسی ہے لیکن یہ معصوم اس سے زیادہ کچھ نہیں کر پائے۔ سترہ سالہ سمیرا کو اس کے بھائی نے محض شبے میں قتل کیا۔ اسے خود بھی نہیں پتہ کہ کیا واقعی یہ غیرت کے نام پر قتل ہے یا نہیں۔ سمیرا کی زندگی کا قاتل بھائی حیات اب سلاخوں کے پیچھے ہے لیکن بے حسی کا تماشا دیکھنے والے سب آزاد ، کیا اس تڑپتی موت کے تماش بین بھی اس جرم میں شریک نہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…