لاہور ( نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو9درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سات غیرملکی اوردوملکی امیدوارشامل ہیں ،کوچ کمیٹی ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی۔وسیم اکرم اوررمیزراجہ پرمشتمل کوچ کمیٹی بورڈ آفیشلزکی معاونت سے قومی ٹیم کیلئے موزوں کوچ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق بورڈ کوکوچ کیلئے نودرخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں دوپاکستانی اورسات غیرملکی کرکٹرزشامل ہیں۔ سابق کرکٹرمنظورالہی سمیت ایک اورکرکٹرنے درخواست دی ہے۔غیرملکی کرکٹرزمیں انگلینڈ کے پیٹرمورس، این پونٹ، آسٹریلیا کے ٹام موڈی، اسٹورٹ لا، جیمی سڈنز، جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اورزمبابوے کے اینڈی فلاورشامل ہیں۔ کوچ کمیٹی ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اسی فہرست سے موزوں امیدواروں کوبیٹنگ اوربولنگ کوچ بننے کی پیشکش بھی کی جائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے بورڈ کو9درخواستیں موصول ، کس کس نے درخواستیں دیں ؟ جانئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
30 جون کی ڈیڈ لائن ! گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام، قرضے اور اقساط کی تفصیلات
-
تعلیمی اداروں میں مئی میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، مزید سستا ہوگیا
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
مبینہ کرپشن ریفرنس، وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو 7مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
-
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
معمولی تکرار کے بعد باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک کردیا



















































