منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ میں ہلچل مچ گئی اپوزیشن کی قیات مشہور شخصیت کے پاس پہنچ گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2016 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کا لال حویلی راولپنڈی کا دورہ کیا شیخ رشید سے ملاقات کرکے دو مئی کو اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے قبول کرلی ، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا پانامہ لیکس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن سے پہلے فرانزک آڈٹ کرانا ہوگا لال حویلی میں ملاقات کے بعد شیخ رشید کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی مرضی کے ٹی آر او بنائے ہیں دو مئی کو مشاورت کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے تمام سیاسی جماعتیں اور اپوزیشن جماعتوں میں یکجہتی پیدا کرنا چاہتے ہیں دو مئی کو اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے شیخ رشید احمد کو دعوت دینے آئے ہیں جو انہوں نے قبول کرلی ہے پانامہ لیکس میں سرفہرست نام وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہے اس لئے احتساب کا آغاز بھی وزیراعظم سے ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کابیرون ملک منتقلی کا سراغ لگانے کیلئے فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے اصل ثبوت بینک ٹرانزیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے بیرون ملک اثاثے اور جائیدادیں ہیں حکومت نے مشاورت نہیں کی خود ہی ٹرم آف ریفرنسز بنائے ہیں جوڈیشل کمیشن سے پہلے چار مرحلے طے ہونا ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے ساتھ خصوصی قانون بنایا جائے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس میں احتساب سب کا ہوگا اور ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف بھی لال حویلی سے خطاب کیا کرتے تھے خورشید شاہ چوہدری اعتزاز کا شکریہ اداکرتا ہوں جو لال حویلی تشریف لائے انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم سیکنڈلائز ہو جائے اس ملک کو قرضہ نہیں کوئی دیتا خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن نے دعوت دی ہے جو قبول کرلی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس موقع پر شیخ رشید نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگوائے۔(ر



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…