اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی بیان بازی پر افسوس ہے۔ طلال چوہدری ایک جھوٹ کی فیکٹری ہے۔ زویراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بے بنیاد الزامات پر قانونی نوٹس بھیجیں گے۔ ان خیالات انہوں نے بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہانگر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پانامہ لیکس کی پکڑ میں آگئی ہے اب بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی سب سے پہلے تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1971 ء میں بھی میرے پاس گاڑی تھی مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی بیان بازی پر بے حد افسوس ہوا ہے۔ مسلم لیگ کے وزراء کو شرم آنی چاہیے۔ انہین اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ ٹی او آرز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس لئے ٹی او آرز میں تبدیلی کروائیں گے۔