لاہور(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں مستقل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لینے کا عمل شروع کردیا ہے۔پی سی بی کے اہلکار کا کہناہے کہ آئی سی سی نے بورڈ کو سختی سے احکامات صادر کئے ہیں کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال پر کڑی نظر رکھی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں شامل محمد عرفان، محمد سمیع، خرم منظور، سمیع اسلم، بلاول بھٹی اور محمد حسن سمیت چھ دیگر کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔پی سی بی اہلکارکا کہنا تھا کہ’پاکستان کپ کے ہر میچ کے بعد دو کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا’۔واضح رہے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آئی سی سی کی جانب سے کئے جانے والے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر رواں سال فروری میں عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ دسمبر میں انگلینڈ ٹیم کے خلاف مکمل سیریز کے دوران متحدہ عرب امارات میں کیا گیا تھا جہاں قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاسر کی تین ماہ کی پابندی 27 مارچ کو ختم ہوئی تھی۔فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں یاسر شاہ خیبرپختونخوا ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان کپ میں خیبرپخوتخوا، بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ڈومیسٹک اور انڈر 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































