کراچی(نیو زڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض چینلز پرنشرہونے والی اس خبر کوقطعی بے بنیادقراردیا ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ لندن میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس خبرکاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اورایم کیوایم اس شرانگیزخبرکی سختی سے تردید کرتی ہے۔