لاہور(نیو زڈیسک) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ’’ ماموں کو لے کر آتا ہوں‘‘ کی دھمکیاں دے کر نہ ڈرائیں، جو ان کے ماموں ہیں وہ ہمارے بھی بھائی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی والوں کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں تم یہیں ٹھہرنا ’’ ماموں کو لے کر آرہے ہیں‘‘ لیکن ہم ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے جو انکے ماموں ہیں وہ ہمارے بھی بھائی ہیں ۔