جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں اختلافات،چوہدری سرور کادوٹوک اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے دنیا کی کوئی طاقت ہماری آواز کو دبانہیں دبا سکتی ،کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی جد وجہد پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ،(ن) لیگ کو کر پشن اور جمہو ریت میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا ،حکمران بات جمہو ریت کی کرتے ہیں مگر انکے رویہ میں جمہو ریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی،لاہور میں یکم مئی کو عوامی جلسہ حکمرانوں اور انکی پالیسوں کے خلاف ریفر نڈم ثابت ہوگا ۔وہ چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر عبد العلیم خان ‘شفقت محمود ‘اعجاز احمد چوہدری ‘ڈاکٹر یاسمین راشد ‘ولید اقبال ایڈ وکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہے کہ جب اپوزیشن کی تمام جماعتیں پانامہ لیکس پر کمیشن کے حکومتی ٹرم آف ریفر نس کو مسترد کر چکی ہے تو ان حالات میں حکومت اگر اپوزیشن کی آواز نہیں سنی گی تو وہ خود پر ’’خودکش حملہ ‘‘کر یگی جسکے نتائج انکے لیے بہت خطر ناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے مگر انکی پالیسوں میں کہیں جمہو ریت نظر نہیں آتی اور اب بھی حکمرانوں کی ضد انکے لیے خطر نا ک ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس کمیشن کے ٹرم آف ریفر نس کو اپوزیشن جماعتیں مسترد کر رہی ہے اس کمیشن کی کیا اہمیت ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط ہے اور تحر یک انصاف کی مضبوطی ہم سب کا مشن ہے اورلاہور میں ہونیوالے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد شر کت کر کے ثابت کر دیگی کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور حکمرانوں اور انکی پالیسوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ضرور کا میاب ہوں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدا لعلیم خان نے کہا کہ یکم مئی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پوری تحر یک انصاف متحد ہو چکی ہے اور ہم ثابت کر دیں گے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جما عت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے انکو اب دنیا کی کوئی طاقت احتساب سے نہیں بچا سکتی ۔ اعجاز احمد چوہدری اور شفقت محمودنے کہا کہ عمران خان ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں پوری تحر یک انصاف اورعوام انکے ساتھ کھڑی ہے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کو بچانے کیلئے بہانے بنا رہی ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہوگی انکو ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑ یگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…