اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈے سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکا نے فیصلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پرکئے جانے والے پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جایا جائے گا اور مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ شہباز شریف کو غلط بیانی پر جہانگیر ترین لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی مرضی کا کمیشن بنا تو احتجاجی مہم روک دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک کا جھوٹا ڈاکومنٹس وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیا گیا۔