راولپنڈی (نیو زڈیسک) پیپلز پارٹی اور شیخ رشید احمد نے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز اپوزیشن کی مرضی سے بنانے کے لیے حکومت پر بھر پور دباو ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بدھ کو یہاں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد نے لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی پیپلز پارٹی کے وفد میں اعتزاز احسن اور نوید قمر شامل تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز اپوزیشن کی مرضی سے بنانے کے لیے حکومت پر بھر پور دباو ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے کمیشن کو اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی اور کمیشن کے ٹی او آرز بھی خود ہی طے کر لیے ہیں ٗشریف خاندان کے بیرون ملک گئے سرمایے کاکھوج لگانے کیلئے انٹرنیشنل فورنزک آڈ ٹ کمپنی سے تحقیقات کرانی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے اہلخانہ کا نام ہے،اس لیے سب سے پہلے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا احتساب ہونا چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ جس ملک کا وزیر اعظم سکینڈل لائز ہو جائے اس ملک کو نہ امداد ملتی ہے ٗنہ قرضہ ملتا ہے اور نہ ہی استحکام ملتا ہے،احتساب جمہوریت کا جھومر ہے اس لیے کوئی بھی اب اس ے بچ نہیں پائیگاشیخ رشید نے2مئی کو ہونیوالے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی عودت دینے پر خورشید شاہ ،اعتزاز احسن اور نوید قمر کا شکریہ ادا کیا۔