لاہور(نیو زڈیسک) پاناما پیپرز میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہ ہونے پر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ سچائی غالب آتی ہے ٗ باطل کو ہمیشہ مٹنا ہے ٗہم اللہ کے شکر گزار ہیں مریم نوازشریف نے اپنے ٹوئٹ کیساتھ انگریزی اخبار کی خبر کا سکرین شارٹ بھی شیئرکیاجس میں بتایاگیاتھاکہ آئی سی آئی جے نے ایڈیٹنگ کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کانام فہرست سے خارج کردیا اور یہ اصلاح لیگی رہنماء دانیال عزیز کی طرف سے لکھے گئے خط کی روشنی میں کی گئی ۔مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کہ سچائی غالب آتی ہے ٗ باطل کو ہمیشہ مٹنا ہے