ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم پر منی لانڈرنگ ،کرپشن یا ٹیکس چوری کا الزام ،خورشید شاہ حقیقت سامنے لے آئے

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (نیو زڈیسک) قا ئد حزب اختلاف قو می اسمبلی و پا کستان پیپلز پا رٹی کے مر کزی رہنما ء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے وزیر اعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ ،کرپشن یا ٹیکس چوری کا الزام نہیں لگایا پانامہ لیکس انٹریشنل سکینڈل ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر 3ممالک کے وزرائے اعظم کے نام بھی شامل ہیں 2وزارئے اعظم نے پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے بعد استعفے دے دیے برطانیہ کے وزیر اعظم پر بھی دباؤ ہے حالات سے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہے لیکن پانامہ لیکس کو غلط نہیں کہا جا سکتا اسکے باوجود پیپلز پارٹی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ نہیں کر رہی ہے آ بیل مجھے مار والا کام کرتے ہوئے (ن) لیگی وزرا خود ماحول کو خراب کر رہے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے سا بق وزیر مملکت سر دار سلیم حید ر خان کے ہمراہ فتح جنگ کے نو احی گاؤں ڈھوک سیداں میں معروف سیا سی شخصیت قا ضی گلزار حسین کے بہنو ئی اوراپنے دیر ینہ دوست سابق ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس غلام فا روق قریشی کی وفات پر ان کے اہل خا نہ سے اظہا ر تعز یت اور فا تحہ خوانی کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں اور ٹی او آر میں اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے انٹرنیشنل فارنزک کے ذریعے مالیاتی سکینڈل کا بین الاقوامی سطح پر آڈٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کیمشن کو نہیں مانتے تو معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہو ریت کے فروغ کے لیے مفا ہمت کی سیا سست پر کا ربند رہی ہے پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کو بھر پور انداز میں منظم کیا جا رہا ہے انہوں نے سردار سلیم حیدر خان کی نشاندہی پر نیو ائیر پورٹ سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی شکایت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سول ایوی ایشن نے ملازمین کو بحال نہ کیا تو معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جاؤں گا فتح جنگ کا دیرینہ مطالبہ بائی پاس کے فنڈز میں رکاوٹ کے حوالہ سے بھی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں سید خو رشید شاہ نے پیپلز سیکرٹریٹ فتح جنگ کا دورہ بھی کیااس مو قع پر اختر حسین بٹ ، ظہیر خان کھٹڑ،ملک محمد ریاض اور دیگر کا رکنان بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…