اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،پرویزخٹک کادوٹوک اعلان،معاملات بگڑ گئے

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیو زڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ سی پیک کے تحت مرکزی روٹ میں موجود تمام سہولیات کی فراہمی کی صورت میں ہی خیبرپختونخوا میں مغربی روٹ کی تعمیر کی اجازت دیں گے کیونکہ صوبے کے عوام محض ایک سڑک نہیں چاہتے اور نہ ہی سڑک کی تعمیر صوبے کے لئے کوئی مسئلہ ہے بلکہ صوبائی حکومت صوبہ بھر کے لئے سڑکیں اپنے ہی وسائل سے تعمیر کر سکتی ہے اور کرے گی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی، وزیر خوراک قلندرلو دھی ، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون، ایم پی اے وجہیہ الزمان، مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ حاجی عبد الحق، یوسف ایوب خان، ایم پی اے حاجی ابرار، اور زرگل خان شامل تھے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہزارہ اور صوبہ بھر کے عوام سی پیک کے تحت ایک سڑک نہیں بلکہ مکمل روٹ چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جہاں تک صرف سڑک کی تعمیر کا مسئلہ ہے تو وہ ہمیں وفاقی حکومت سے نہیں چاہیئے کیونکہ صوبائی حکومت سڑکیں خود بھی تعمیر کر سکتی ہے اور کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وہ صوبے کے عوام کے حقوق اور انکے مستقبل کی بات کر رہے ہیں جس پر وہ کسی صورت بھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاق نے سی پیک کے معاملہ میں صوبائی حکومت کو مسلسل دھوکہ دیا ہے حتیٰ کہ صوبے کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرانے کے باوجود اپنے وعدے سے مکر گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…