لاہور(نیو زڈیسک)لاہور میں دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا ء کی گئی لیڈی ٹریفک وارڈن کو نامعلوم افراد بیہوشی کی حالت میں کرول گھاٹی کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ، مقامی افراد نے ریسکیو کی مدد سے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال داخل کروا دیا جبکہ لیڈی وارڈن نے اپنے ابتدائی بیان میں دیور پر اغواء کا الزام عائد کیا ہے۔باغبانپورہ کی رہائشی عفرہ سعید نامی لیڈی وارڈن کو دو روز قبل شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جسے کار سوار بدھ کی صبح رنگ روڈ کے علاقے کرول گھاٹی میں بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے ریسکیو کی مدد سے افرا کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق عفرہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ۔ پولیس افرا کا بیان ریکارڈ کرنے ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹروں نے لیڈی وارڈن کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔تاہم حالت بہتر ہونے پر عفرہ کو سٹی سکین کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسے دیور غلام مرتضیٰ گاڑی میں لے کر گیا اور نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق عفرہ کا خاوند کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا اور اس کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے عفرہ کی بہن کی مدعیت میں اغوا ء کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کے دیور سمیت چھ افراد کو حراست میں لے رکھا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ملزمان سے رابطے کے شبے میں ٹریفک وارڈن محمد عامر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عامر عفرہ کے سسرالیوں سے رابطے میں تھا اور انہیں اس کی نقل و حرکت سے آگاہ کرتا تھا۔
دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا ء کی گئی لیڈی ٹریفک وارڈن کا ابتدائی بیان،معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































