جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ممبئی حملے کیوں کرائے گئے؟ سابق وزیرداخلہ ثبوتوں سمیت میدان میں آگئے

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے چارج شیٹ تیار کرکے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے۔میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک نے بتایا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے جس کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے شوال میں کامیاب آپریشن کرنے پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ15 دسمبر 1971 کو ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں ایک قرار داد جمع کرائی تھی جس میں پاکستان نے باقاعدہ طور پرکہا تھا کہ انڈیا پاکستان میں مداخلت کررہا ہے جس کی تحقیقات کے بعد اقوام متحدہ نے بھارت کے خلاف ایک بل پاس کرکے رکھ دیا تھا جس کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے مشرقی پاکستان میں مداخلت کا برملا اعتراف کیا ، انڈیا کی پاکستان میں مداخلت کے سارے ثبوت آچکے ہیں جس پر میں نے چارج شیٹ تیار کی ہے آج ہم انڈیا کو اقوام متحدہ میں گھسیٹ سکتے ہیں ۔ چارج شیٹ میں مشرقی پاکستان کو توڑنے کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے پہلے مکتی باہنی کھڑی کی اور پھر اپنے فوجیوں کو مکتی باہنی کی مدد کیلئے بھیجا۔ چارج شیٹ میں سمجھوتہ ایکسپریس کا بھی تفصیلی ذکر موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پولیس افسر ہیمنت کراکرے 8 ملزمان کی گرفتاری کے قریب تھے تاہم انہیں مروانے کیلئے ممبئی میں تاج ہوٹل پر حملہ کرادیا گیا۔ رحمان ملک نے کہاکہ میں ثابت کرسکتا ہوں کہ ممبئی حملے آفیسر ہیمنت کراکرے کو مارنے کیلئے کرایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…