لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے دو سابق قائدین یونس خان اور شاہد آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ جمعرات کے روز ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس جمعرات کے روز ہوگا جس میں نئی سلیکشن کمیٹی مستقبل کے دوروں کے لیے پاکستان اے اور قومی ٹیم کے25،25کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سب سے بڑا چیلنج قومی ٹیم کے 2سابق قائدین یونس خان اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا جبکہ پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پہلے ہی اپنی گڈ بکس سے نکالا جاچکا ہے۔