اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب میدان چھوڑ رہے ہیں،جعلی احتساب کا نعرہ لگانیوالوں کو بھاگنے نہیں دینگے،جھوٹے الزامات لگانے والے اب معافی مانگیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکہ میں کمپنیاں بنائیں جن کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں، بیرون ملک سے پیسے لاکراسلام آباد میں حملے کیے گئے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی قلابازیاں اور یوٹرن دیکھنے کے قابل ہیں،طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ قرضے معا ف کرانے والے حکومت کیخلاف اتحاد بنارہے ہیں،کرپٹ بچاوٴ جہاز چلاوٴ مہم چل رہی ہے، جہانگیرترین جعلساز ہیں ،لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب صرف جھوٹ، جعل سازی اور فراڈ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔