پشاور ( نیوزڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کے حوالے سے ٹویٹ کی تردید کر تے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک کے جعلی ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دیدی ہے۔ اس ٹویٹ سے سوشل میڈیا میں کھل بلی مچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان پر ڈیرن سیمی نے بھی فوری طور پر شہریت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ تاہم اب حکومت نے اس ٹویٹ کی تردید کر تے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔