ممبئی(نیوز ڈیسک) بھاررتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں انکے پاس پونے سے ممبئی واپسی پر گھر جانے کیلئے جیب میں ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیجنڈ بلے باز اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے مینٹور سچن ٹنڈولکر نے اپنے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک زمانے میں انڈر15 میچ کھیلنے کے بعد پونے سے ممبئی جانے کےلئے میں دادر ریلوے سٹیشن اترا او میرے پاس 2 بیگز بھی تھے تاہم سٹیشن سے گھر جانے کےلئے ٹیکسی کا کرایہ نہیں تھا اور پیدل گھر تک سفر کرنا پڑا۔واضح رہے کہ لٹل ماسٹر کا خطاب پانے والے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکرکو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اور رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور انھوں نے 2013 میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔