لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔ منظور الہی پاکستان سے درخواست جمع کرانے والے واحد امیدوار ہیں جبکہ غیر ملکی کوچز میں پیٹر مورس اور مکی آرتھڈ فیورٹ ہیں۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص پر فارمنس پر ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بور ڈ نے وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل دو رکنی کوچ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرکے بذریعہ اشتہار 25 اپریل تک ملکی اور غیر ملکی ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں مانگی تھیں جس کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سے واحد منظور الہی کی اور پانچ غیر ملکی کوچز کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر، آسٹریلیاکے سٹورٹ لاء4 اور جمی سیڈنز، زمبابوے کے گرانٹ فلاور اور سابق برطانوی کوچ پیٹر مورس شامل ہیں۔ تاہم سابق پاکستانی فاسٹ بالر عاقب جاوید کی جانب سے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی ہے۔