نئی دہلی میں عیسائیوں کے اسکول پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

13  فروری‬‮  2015

ہندو انتہا پسندوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کردیا جس کے بعد اسکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جنوبی علاقے وسنت وہار میں واقع عیسائیوں کے اسکول میں علی الصبح ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردیا جب کہ حملہ آوروں نے اسکول میں داخل ہوتے ہی توڑ پھوڑ کی اور طلبا کو حبس بے جا میں رکھا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اسکول بند کرتے ہوئے طلبا کو واپس گھر بھیج دیا۔ نئی دہلی کے پولیس کمشنر نے ہندو انتہا پسندوں کی اس شرمناک حرکت کو چوری کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ 3 سے 4 نقاب پوش اسکول میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے اور پرنسپل کے آفس میں داخل ہوکر رقم چوری کی تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے جاسکیں گے۔ واضح رہے کہ عیسائی برادری ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے اور رواں ماہ بھی انتہا پسندوں نے چرچ کو آگ لگا دی تھی جب کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عیسائیوں کے تعلیمی اداروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…