کراچی(نیوزڈیسک)پی آئی اے نے جدہ کےلئے پی آئی اے کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کےلئے فیصل آباد سے جدہ کےلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔منگل کی صبح فیصل آباد سے جدہ کےلئے 155 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔فیصل آباد سے جدہ کےلئے ہفتہ وار دوسری پرواز منگل کے روز روانہ ہوا کرے گی۔فیصل آباد سے مدینہ منورہ کےلئے بھی ہفتہ وار پرواز منگل کے دن روانہ ہوتی ہے۔جدہ اور مدینہ منورہ کےلئے ان پروازوں کے ذریعے فیصل آباد اور اس کے گردو نواح میں کے علاقہ کے لوگوں کو عمرہ اور سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں جانے والوں کو براہ راست سفری سہولیات میسر ہو گئی ہیں۔