ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کر پشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائے‘ چوہدری محمدسرور

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائے‘ اپوزیشن جماعتوں کا یہ الائنس ملکی مفاد میں ہوگا‘حکومت سے سمجھوتہ کر نیوالی کوئی بھی اپوزیشن جماعت اپنی سیاسی موت کو دعوت دیں گی ‘عمران خان جائزمطالبات کر رہے ہیں حکومت کیلئے بہتر ہوگا اور ضد اور ہٹ دھر می چھوڑ کر تحر یک انصاف اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے مطالبے کے بعد کمیشن کے ٹی اوآرز بنا لیں ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا‘ملک کو مسائل کے عذاب سے نکالنے کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور کر پٹ سیاستدانوں کاکڑا احتساب لازم ہوچکا ہے‘یکم مئی کو لاہور میں ہر صورت جلسہ ہوگا اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ۔ وہ اپنے دفتر میں یکم مئی کے لاہور کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کا کر پشن کے خلاف الائنس بنتا ہے تو یہ ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ‘تحریک انصاف کی جدو جہد جمہو ریت نہیں بلکہ کر پشن کیخلاف ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی بھی ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن او ر لوٹ مار کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے اور جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہوگا بلکہ ایسے مسائل میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی امنگوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ حکومت سے جتنے بھی مطالبات کر رہے ہیں وہ ملک اورقوم کے مفادات کے عین مطابق ہے اور حکومت کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بنائے جانیوالے کمیشن کے ٹی او آرز اپوزیشن کی مشاورت سے بنائے ورنہ (ن) لیگ کی حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ تحر یک انصاف کے یکم مئی کے جلسے سے خوفزدہ ہو چکی ہے اس لیے ٹرانسپورٹرز کو ابھی سے ہر اساں کر نا شروع کر دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یکم مئی کو ہر صورت لاہور میں کا میاب جلسہ ہوگا اور عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…