جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی اعزازی شہریت خوش اصلوبی سے قبول کرتا ہوں، ویسٹ انڈین کپتان

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

پشاور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش کی ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انہیں سیمی خان مخاطب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پخیر راغلے بھی کہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ان سے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب مضطرب طبیعت کے مالک ڈیرن سیمی نے پرویز خٹک کی پیش کش قبول کرتے ہوئے انہیں پشتو زبان میں ہی جواب دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعزازی شہریت دینا خوش اصلوبی سے قبول کرتا ہوں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے انہوں نے کچھ پشتو زبان سیکھی جو بہت ہی میٹھی زبان ہے اور میں تقریباً پختون زلمی ہوچکا ہوں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…