بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف نے اُن پر ہونے والی تنقید کی اصل وجہ بتا دی

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اراکین قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کے دورا ن کیا ، ملاقات کرنیوالوں میں بابر نواز خان ، سید محمد ثقلین بخاری ، ملک سلطان محمود ہنجرا شامل تھے ۔ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم نے اراکین کو ملک کی فلاح وبہبود کے لیئے دن رات وقف کرنے کی نصحیت کی ۔اراکین نے عوامی مسائل اور سیاسی معاملات کے بارے میں بھی وزیراعظم سے گفتگو کی وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اراکین قومی اسمبلی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنی شب وروز عوام اور ملک کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کریں پاکستان بہت جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا اور چین اور پاکستان کی اقتصادی راہداری منصوبے سے انشاءاللہ عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور یہ منصوبہ انقلاب کی سیڑھی کا زینہ بنے گا وزیراعظم نے ملاقاتوں میں اراکین قومی اسمبلی سے مزید کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور کوشش کو توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز کریں کیونکہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا جبکہ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا کہ عوام حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے بہت خوش اور مطمئن ہیں اور وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے بے حد پذیرائی ملی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…