اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو نے ملاقات کی۔ حاصل بزنجو نے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وزیراعظم کے فیصلے پراتفاق کیا۔وزیراعظم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو کی ہونے والی ملاقات میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ حاصل بزنجونے پانامہ لیکس پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کے وزیراعظم کے فیصلے کی حمایت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ بلوچستان کوملک کے دیگرحصوں کے برابرلانا ہمارا مقصد ہے۔ گوادرایک جدید بندرگاہ بنے گی ، جس کی تعمیرسے روزگارکے مواقع کے ساتھ غربت کے ختم میں بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر حاصل بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے صوبے میں امن واستحکام آیا ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔