جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پا کستان اور بھارت کے بہتر تعلقا ت کو ن نہیں چاہتا؟ بڑی شخصیت کے بیان نے ہلچل مچا دی

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )معروف غزل گلوکار غلام علی نے کہا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات نہیں چاہتیں اور وہی گڑبڑ کرتی رہتی ہیں ،دونوں ممالک کے عوام کھیل اورموسیقی تمام میدانوں میں امن اور بھائی چارے سے رہنا چاہتے ہیں ،پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان خارجہ سیکریٹری سطح کی مذاکرات کی کامیابی خواہش کے ساتھ کہا کہ اوپر بیٹھے لوگ نہیں چاہتے کہ دونوں ملکوں کے لوگ مل جل کر رہیں۔ انھوں نے ہندوستان اور تعلقات میں بہتری کی دعا کی ہے۔ہند و پاک تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے ہنستے ہوئے کہاکہ ہمارے اوپر جو بڑی طاقتیں ہیں ان کی وجہ سے بھی یہ گڑبڑ ہوتی ہے کیونکہ اوپر والے لوگ یہ نہیں چاہتے کہ یہ آپس میں مل کر بیٹھیں۔ حالانکہ ہمسائے آپس میں بھائی ہوتے ہیں۔ اور ان میں تو پریم ہی ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ وہ دعا کریں گے کہ دونوں ممالک کے لیے یہ اجلاس بہتر ثابت ہو۔فنکاروں کے تعلق سے دونوں ملکوں میں ہونے والی سیاست کے سوال پر غلام علی نے کہا کہ فنکاروں کا اس معاملے میں دخل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں محبت بڑھے اور ہم محبت کا پیغام دیتے ہیں۔رواں سال انڈیا کے کئی شہروں میں پاکستان فنکار کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں غلام علی کے پروگرام منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اس پر انھوں نے اپنے مخالفین کے لیے دعا کی کہ انھیں اچھی سمجھ عطا ہو۔انھوں نے کہا کہ چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا پھر گیت و موسیقی کا پلیٹ فارم، دونوں ہی ممالک کے عوام امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں لیکن ’چند مٹھی بھر لوگوں کو شاید یہ گوارا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…