کراچی(نیوز ڈیسک )کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا ۔تحریک انصاف آج سندھ پر یلغار کیلئے میدان اترے گی۔ پا نچ روزہ مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ، کموں شہید پرتیس اپریل کو اختتام پزیرہوگا۔۔پاکستان تحریک انصاف نے کمرکس لی،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پہلے معرکے کی تیاری،پی ٹی آئی کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ تحریک “کا آغازآج سے کراچی سے کررہی ہے، مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ عمران خان سکھر سے مارچ میں شمولیت اختیار کریں گے۔کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ مارچ پہلے روز کراچی ، گھارو، ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین اور عمرکوٹ جائے گا۔دوسرے روز میرپوخاص، سانگھڑ، شہداد پور اور سکرنڈ پہنچے گا۔پی ٹی آئی کا چھبس اپریل سے کراچی سے شروع ہونیوالا مارچ تیس اپریل کو سندھ کے سرحدی علاقے قمو شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔جس کے بعد کپتان کا سونامی سے لاہور ٹکرائے گا جہاں چیرنگ کراس پر بڑا جلسہ ہوگا اور رائیونڈ پر یلغار کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔