ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی،نائن زیرو کے قریب سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے عزیزآباد نائن زیر و کے قریب سے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں تخریب کاری کا سامان،آسلحہ اور رینجرز کی جعلی وردیاں برآمد کرلی۔ رینجرز اہلکاروں نے علی الصبح عزیز آباد مور پارک قریب سرچ آپریشن کیا جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔ سندھ رینجرزکے اعلٰی افسرکرنل فیصل کے مطابق شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتارکیا گیا۔ کرنل فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ کاشف عرف ڈیوڈ کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ ملزم انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ہے۔ ملزم طویل عرصے سے بیرون ملک مفرور تھا تاہم وہ کچھ ہی دن قبل کراچی واپس آیاتھا۔ ملزم کی نشاندہی پرمخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، ایل ایم جیز، آر پی جیز اور سیکڑوں گولیوں کے علاوہ رینجرز کی وردیاں بھی شامل ہیں۔کارروائی کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے مخصوص گلی کا محاصرہ کرکے رہائشی مکان کی تلاشی لی۔رینجرز نے گرفتار ٹارگٹ کلر کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے سرغنہ کاشف ڈیوڈ سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر رینجرز اہلکاروں نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی، جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ قبضے میں لیے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، کلاشنکوف، ایل ایم جیز، آر پی جیز اور گولیوں کے علاوہ رینجرز کی وردیاں بھی شامل ہیں۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے ستمبر 2013 میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جس کی وجہ سے لیاری گینگ وار کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہر میں دیگر جرائم کی شرح میں بھی کمی آئی جبکہ سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جرائم میں 70 فیصد تک کمی آئی ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف گزشتہ رات نہیں 6 ماہ قبل کراچی کے بجائے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…