لاہور (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے اورنج لائن ٹرین کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار میں کنڈے سے بجلی استعمال کیے جا نے کی اطلاعات پر تحقیقات کا حکم دیدیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 122سمن آباد میں اورنج لائن ٹرین اور انسداد دہشت گردی کے مو ضوع پر ہونیوا لے سیمینار کا انعقاد مقامی سرکاری سکول کے اندر کیا گیا جبکہ اس سیمینار میں کنڈے لگا کر بجلی استعمال کی جا تی رہی ، میڈیا کے نمائندگان کی جانب سے نشاندہی کیے جانے پر کنڈے اتا ر دیے گئے اور تقریب کے مہمان خصوصی سردار ایاز صادق نے اس معاملے کی تحقیقات کروانے کا حکم دے دیا ۔