لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر وکیل کو دلائل دینے کے لئے مہلت دیدی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے نے علی موسیٰ گیلانی نے ای سی ایل میں اپنے نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ایفیڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا نام شامل کیا گیا گیا لیکن مقدمہ پر کارروائی کے دوران درخواست گزار علی موسی گیلانی کی کی بے گناہی ثابت ہوچکی ہے۔ درخواست گزار نے بیرون ملک جانا ہے سن کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ علی موسی گیلانی کی بے گناہی ثابت یعنی ان کا اس ان کام ای سی ایل کی فہرست سے خارج کیا جائے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا ۔جس پر عدالت نے وکیل کو ایک دن کی مہلت دے دی دیدی ۔