فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستان میں خیبر پختونخوا ٹیم کی قیا دت کر نے والے احمد شہزاد نے بلا مار کر ڈریسنگ کا روم کا شیشہ تو ڑ دیا ہے ۔مقا می میڈیا کے مطا بق احمد شہزاد بلو چستان کیخلاف بیٹنگ کر تے ہو ئے 97 کے انفر ادی اسکو ر پر آئو ٹ ہو گئے تھے ۔سنچر ی سے قبل آئو ٹ ہو نے کا غصہ احمد شہزاد نے ڈریسنگ روم کے شیشے پر نکا ل دیا ۔ رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان یونس خان کے امپائرنگ تنازعہ پر پاکستان کپ چھوڑ کر جانے کے بعد احمد شہزاد کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ اتوار کے روز بلوچستان کی ٹیم کے خلاف ہونے والے میچ کے دوران احمد شہزاد 79 رنز پر آوٹ ہوگئے جس پر غصے میں آکر انہوں نے بلا پھینکا جو ڈریسنگ روم کے شیشے کو جا لگا اور شیشہ ٹوٹ گیا۔پاکستان کپ میں پے درپے ناخوشگوار واقعات پیش آنے کے بعد پی سی بی نے 5 کرکٹر ز کے خلاف مبینہ جھگڑوں پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی کے شعبہ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کو تحقیقات کی ذمہ داریاں سونپیں ۔ شعبہ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے جب تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ احمد شہزاد سینچری نہ ہونے پر غصہ میں تھے جس پر انہوں نے جان بوجھ کر شیشہ نہیں توڑا بلکہ غصے میں بلا پھینکا جس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ پی سی بی نے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے پر احمد شہزاد کو شیشے کے خرچہ کے برابر جرمانہ عائد کردیا ہے جو ان کی میچ فیس سے کاٹ لیا جائے گا۔خیبر پختو انخوا کے کپتان یو نس خان کی عدم مو جو دگی میں احمد شہزاد ٹیم کی قیا دت کر رہے تھے ۔