گھاڑو (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کےخلاف تحریک چلانے کے اعلان کے مطابق تحریک انصاف 26 اپریل سے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں سندھ کے علاقہ گھاڑو سے شروع ہوگی ، عمران خان 29 اپریل کو مارچ کی قیادت سنبھالیں گے ۔ تحریک انصاف کی طرف سے پانچ روزہ کرپشن مٹاﺅ ملک بچاﺅ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، مارچ 26 اپریل سے شروع ہو کر 30 اپریل تک جاری رہے گا ۔ شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گھاڑو ، ٹھٹہ ، سجاول ، گولارچی ، بدین اور شادی پالی جائیں گے ¾ 27 اپریل کو میر پور خاص ، سندھڑی ، سانگھڑ ، شاداب پور اور سکرنڈ جائیں گے ۔ اسی طرح مارچ 28 اپریل کو نواب شاہ ، مورو ، نوشہرو فیروز ، محراب پور ، رانی پور ، خیر پور اور 29 اپریل کو لاڑکانہ ، قمبر ، شہداد کوٹ ، شکار پور سکھر جائے گا جہاں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مارچ کی قیادت سنبھال لیں گے ان کی قیادت میں مارچ سکھر سے پنو عاقل ، گھوٹکی اور کامو شہید جائے گا ۔