اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

لیہ میں زہریلی مٹھائی سے مزید 2 افراد جاں بحق ٗحلوائی نے غلطی سے زہر ملانے کا اعتراف کرلیا

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ(نیوز ڈیسک) کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حلوائی نے دودھ میں غلطی سے ٹاٹری کی جگہ زہر کی پڑیا ڈال دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔گزشتہ ہفتے لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں شاہد نامی شخص نے بیٹے کی پیدائش پر اپنے قریبی رشتے داروں کو دعوت پر مدعو کیا تھا اور شاہد مبارکباد دینے آنے والوں کا منہ میٹھا کروارہا تھا، لڈو کھانے کے بعد 70 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں لیہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں اب تک 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ٗ 30 سے زائد اب بھی زیر علاج ہیں، مزید جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ عبداللہ اور4 بچوں کا باپ غلام غازی شامل ہیں۔جاں بحق افراد کے خون کے تجزیئے سے ڈاکٹروں کو پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں کی اموات سیلفو لائل نامی کیمیکل سے ہوئی ہے جو زرعی زمین میں خود رو پودوں کو تلف کرنے کے لیئے استعمال ہوتا ہے، اس کیمیکل پر ملک میں پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود یہ ادویہ کی دکانوں پر کھلے عام دستیاب ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے پاس اس زہر کے خلاف کوئی موثر دوا نہیں ہے جس کی وجہ سے علاج معالجے کے باوجود زہر خورانی کا شکار لوگوں کی حالت نہیں سنبھل رہی، یہ صورت حال دیکھتے ہوئے 12 سے زائد مریضوں کو ان کے لواحقین علاج ادھورا چھوڑ کر اپنے گھر واپس لے گئے ہیں ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے دکانوں اور ہسپتالوں میں چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جس دکان سے مٹھائی خریدی گئی تھی اس کا مالک طارق ، بھائی خالد اور شاگرد حامد 3 روز سے حراست میں ہیں ٗ طارق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی دکان کے برابر میں واقع زرعی ادویات کی دکان کی مرمت کی جارہی تھی جس کی وجہ سے زرعی ادویات کی بڑی مقدار اس کی دکان میں رکھی گئی تھی، اسی دوران حامد نے دودھ کو پھاڑنے سے ٹارٹی کی جگہ سیلفولائن زہر کی پڑیا دودھ میں ڈال دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…