مظفرآبا(نیوز ڈیسک )وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف ایک روزہ دورہ پر آج منگل کو مظفرآباد آئیں گے۔دورہ مظفرآباد کے دوران میاں نواز شریف ڈنہ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے 120خاندانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر سمیت دیگر وزراء ہمراہ ہوں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر حکومتی وزراء میاں نواز شریف کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم پاکستان ٹھوٹھہ مالسی ہائیڈرل پراجیکٹ پر بریفننگ بھی لیں گے۔ تمام انتظامات مکمل ،ضلعی انتظامیہ انتظامات کا جائزہ لینے ڈنہ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف آج ڈنہ سہوتر میں تقریباً200مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہونے والے شدید متاثر 120خاندانوں میں فی کس 5لاکھ کا چیک تقسیم کریں گے۔جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر، وزیراطلاعات پرویز رشید ودیگر وفاقی وزراء کی آمد متوقع ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ ن کے ایم ایل اے بھی استقبال کریں گے۔وزیراعظم آزا د کشمیر چوہدری عبدالمجید ، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سمیت دیگر حکومتی وزراء کی جانب سے استقبال کرنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈنہ سہوتر کے مقام پر اچانک ہے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں کروڑوں روپے کی املاک کے علاوہ سینکڑوں کنال اراضی بھی تباہ ہوگئی۔ جس پر میاں نوازشریف نے دورہ امریکہ کے دوران متاثرین ڈنہ کے لیے فی کس 5لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے کوائف اکھٹے کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی جس میں 120خاندان شدید متاثر ہوئے جن کو میاں نوازشریف اپنے دست راست سے فی خاندان 5لاکھ کا چیک تقسیم کریں گے۔ میان نواز شریف متاثرین سے خطاب بھی کریں گے۔جبکہ ٹھوٹھہ مالسی کا دورہ بھی کریں گے۔ جہاں وزیراعظم پاکستان کو نیلم ،جہلم پاور پراجیکٹ بارے بریفننگ بھی دی جائے گی۔اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی پلان کے انتظامات سنبھال لیے۔