ممبئی ( نیوزڈیسک )جنوبی افریقہ کی طرف سے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید پیٹرسن انجری کا شکار ہوکر آئی پی ایل کے بقیہ سیزن سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور کے 35 سالہ بلے باز جمعے کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں صرف ایک گیند کا سامنا کر سکے لیکن ایک ناکام سنگل رن لینے کی کوشش میں وہ پٹھوں میں تکلیف کا شکار ہو کر وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ انجریز کام کا حصہ ہیں، میری پنڈلی میں بہت بری انجری ہوئی۔ اتنے بہترین کھلاڑیوں کے گروہ کو چھوڑ کر جانا بہت افسوسناک ہے لیکن میری نظریں اپنے اہلخانہ کی طرف واپسی پر مرکوز ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مختلف جھڑپوں کے بعد 2014 میں برطرف کیے جانے والے پیٹرسن نے اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امید نہیں چھوڑی۔اب انہوں نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی جہاں وہ اگلے سال جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے اہل ہو جائیں گے۔پیٹرسن کی ٹیم پونے کی ٹیم اس وقت آئی پی ایل میں اس وقت مشکلات سے دوچار ہے جہاں وہ اب تک چار میں سے صرف ایک میچ جیت کر درجہ بندی میں نیچے سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔