اسلام آباد (نیوزڈیسک) ’’پہلے تہاڈی باری ، پھر ساڈی ‘‘، نواز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری کو آفر کی ویڈیو پی ٹی آئی جلسہ میں چلائی گئی تو ہزاروں افراد نے’’ گو نواز گو ‘‘ کا نعرہ ایک بارپھر لگا دیا ۔ دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب عمران خان کے جلسہ میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی مفاہمت پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی تو اس موقع پر ہزاروں افراد نے ہاتھ بلند کر کے گو نواز گو کا نعرہ لگایا ۔