منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عبدالرزاق نے دوبارہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کا عزم کرلیا

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) عبدالرزاق نے دوبارہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کا عزم کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم اور فٹنس ثابت کروں گا،انہوں نے قومی ٹیم کیلئے ملکی کوچ کی حمایت کرتے ہوئے عاقب جاوید اور اعجاز احمد کو بہترین انتخاب قراردے دیا ، وقار یونس نے پاکستان کرکٹ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق نظر انداز ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ میرٹ پر ان کا قومی ٹیم کیلئے انتخاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کروں گا،ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کیلئے تیار ہوں اس کیلئے اپنی مکمل کرکٹ کٹ بھی تیار کررکھی ہے۔ آل رانڈر نے وقار یونس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ سابق ہیڈ کوچ نے پاکستان کرکٹ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ سابق کپتان جو بھی کہیں اب ان کو یہ بات مان لینی چاہیے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں سامنے آنے والی گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی میں ان کا بھی بڑا ہاتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ میں کوئی اچھا مشیر نہیں ہے۔پی سی بی میں ایسے جوہر شناس افراد موجود نہیں جو باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھ کر انھیں قومی ٹیم کا حصہ بنا سکیں۔ پاکستان کرکٹ اب تک جس غیر پیشہ ورانہ انداز میں چلائی گئی ایسے میں گرین شرٹس کو افغانستان جیسی نوآموز ٹیم بھی ہرا دے گی۔انہوں نے کہا کہ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس بحث کی ضرورت نہیں، پاکستانی کرکٹرز کیلئے کوچ پاکستانی ہی ہونا چاہیے اس ذمہ داری کیلئے عاقب جاوید اور اعجاز احمد بہترین انتخاب ہیں دونوں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کھلاڑیوں کے مزاج، مسائل، قومی ٹیم کی ضروریات سے آگاہ اور اس کا طویل تجربہ بھی رکھتے ہیں ان کی رہنمائی سے گرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔آل رانڈر نے کہا کہ انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تقرری خوش آئند ہے سابق کپتان اپنے وسیع تجربے کی بدولت سلیکشن معاملات کو درست سمت میں گامزن کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…