اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی ایک ساتھ ہاتھ ہلاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوئے ۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے ایف نائن پارک میں جلسیسے خطاب کیلئے عمران خان ایف نائن پار ک پہنچے تو اس موقع پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بھی ایک ساتھ ہاتھ ہلاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوئے اور دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ میڈیا سے گفتگو کرکے اختلافات کے تاثر کو ختم کر دیا ۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ 20سال بعد عمران خان کی تحریک منزل تک پہنچنے والی ہے اور پارٹی کے تمام رہنما متحدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں ٗہماری منزل ،پرچم اور نصب العین ایک ہے ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ۔