پشاور(نیوزڈیسک)پشاورسے آنے والے ”کھلاڑیوں “نے پھر کپتان کو شرمند ہ کردیا- تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے انصاف کے دعویدار پشاورٹول پلازہ سے بغیرٹیکس ہی نکل پڑے۔ صوبائی وزرا نے بھی ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا نہ کرنا ہی بہتر سمجھا ، وزرا بڑے فخر سے وکٹری کا نشان بنائے ٹول پلازہ سے گذر کر اسلام اباد کیلئے روانہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے لیے ایک ہزار گاڑیوں کا قافلہ پشاور موٹروے ٹول پلازہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو اتو تما م گاڑیاں ٹو ل پلازہ پر ٹیکس ادا کئے بغیر ہی چل پڑی۔جلوس میں کا رکنوں کے ساتھ صوبائی وزراء میں سے کسی نے بھی موٹر وے ٹیکس ادا نہ کیا، اور تو اور وزیر اعلی کے میشر برائے قانون عارف یوسف،اور وزیر جنگلات اشتیاق اڑمر بڑے فخر سے وکٹری کا نشان بنائے ہوئے ٹول پلاز ہ گزر گئے ، تحریک انصاف کے ان صاحبان کو ٹیکس ادا کرنے کاذراسا بھی خیا ل نہ آیا۔قومی خزانہ کو نقصان پہنچا اور ٹیکس ادا نہ کرنا یقیناًصوبے میں تبدئلی کے دعوادرحکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔